الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیرکے ہزاوں نوجوانوں کو ہنرمند بنائے گی، ظفر رشید عباسی

جمعرات 9 مئی 2024 20:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیرکے ہزاوں نوجوانوں کو ہنرمند بنائے گی،الخدمت فائونڈیشن بنوقابل پرگرام کے تحت نوجوانوںکو ہنرمند بنا معاشی خود کفیل بنائے گی،آزاد کشمیر میں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ان کو باعزت روز گا ر کے حصول کے لیے ہنرمند بنانا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

آنے والے زمانے میں ہنرمندہی کی قیمت ہوگی،دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے انھوں نے اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمند بنایا ہے ،ان خیالات کااظہارانھوں نے سیکرٹری TEVTA ڈاکٹر مسعود بخاری سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری TEVTA ڈاکٹر مسعود بخاری نے الخدمت کے بنو قابل پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید مہارتیں سکھانے مین الخدمت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔اس موقع پر کرنل ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ ہمیں پانے نوجوانوں کو درست سمیت رہنمائی کرناہوگی تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں