ْایران کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا،محترمہ خولہ خان

بدھ 24 اپریل 2024 14:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں خولہ خان نے کہا کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگاانھوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی اور برادر ملک ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں پر مبنی گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انھوں نے باہمی دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں