فوڈ اتھارٹی کے پنجگراں اور پٹہکہ نصیرآباد کے بازاروں میں چھاپے ،تاجرو ں کو جرمانے

جمعرات 25 اپریل 2024 15:54

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) فوڈ اتھارٹی کے پنجگراں اور پٹہکہ نصیرآباد کے بازاروں میں چھاپے اشیاء خوردونوش کی چکنگ کی مضرصحت واکسپائر اشیاء موقع تلف کردیں اورتاجروں کو بھاری جرمانے بھی کیے صحت وصفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفر آباد سردار محمد ثاقب نے ٹیم فوڈ اتھارٹی محمد شفیع ا عوان محمد اکرم شیخ راجہ منصور قاضی شفیق الرحمن فرخ رفیق کبیر احمد محب علی نے پٹہکہ نصیراآباد پنجگراں ودیگر بازاروں کا اچانک معائنہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی تفصیلی پڑتال کی سردار ثاقب نے غیر میعاری اور مضرو صحت اشیاء موقع پر تلف کر دیں جب کے گھی آئل دودھ اور دیگر اشیاء کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری کو ارسال کردیئے اس دوران متعدد بزنس فوڈ آپریٹرز کو بھاری جرمانے واصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے سردار ثاقب نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی حلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے شہری مضرصحت اشیاء ہر گز نہ خریدیں انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تاجر فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر سحتی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں