دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان

حکومت نے قبرستان کے لئے زمین وقف تو کی ہے مگر اس پر کام شروع نہ ہوسکا،ثاقب رشید بٹ

جمعرات 25 اپریل 2024 16:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء)چیئرمین وسیلہ ویلفیئر شیخ طاہر قیوم سٹیزن فورم کے ثاقب رشید بٹ، انجینئر خواجہ اعجاز احمد،شیخ مسعود اکبر نے کہا ہے کہ دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان کا ہے اللہ نہ کرے کہ 8اکتوبر والا سانحہ رونما ہو جائے تو قبرستان کی جگہ نہ ہونے سے بھیانک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے دارالحکومت مظفرآباد میں ہر علاقے کے لوگ آباد ہیں ان کے لئے قبرستان کا مسئلہ سنگین ہے حکومت نے قبرستان کے لئے زمین وقف تو کی ہے مگر اس پر کام شروع نہ ہوسکا اس زمین کو باقاعدہ کسی ادارے کو دے کر نظام وضع کیا جائے تاکہ لوگ اپنی میت کو دفنانے کے لئے زمین کیسے حاصل کر سکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں لوگ گوناگوں مسائل کا شکار ہیں ان کا بڑا مسلہ قبرستان ہے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قبرستان کے مسئلے پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے تاکہ لوگوں کی بڑی پریشانی حل ہو سکے انھوں نے کہا کہ آگر مظفرآباد میں کوئی فوت ہو جائے تو اسے دفنانے کے لئے جگہ نہیں ہے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں میت کو لے کر جاتے ہیں جو ان کے لئے تکلیف دہ ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں