ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے بروقت اقدامات سے سستی کرنے پر ملیریا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،ڈی ایچ اوباغ

جمعہ 26 اپریل 2024 15:42

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن علی گردیزی نے کہا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے بروقت اقدامات سے سستی کرنے پر ملیریا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،ہر سال ملک میں لاکھوں لوگ اس کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہزاروں لوگ اس بیماری وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں حکومت اورپاکستان وآزاد کشمیر اس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی ہے لوگوں کو گرمیوں میں باالخصوص گھروں کے باہر غیر ضروری پانی کو رکنے نہیں دینا چائیے جہاں پانی ٹھہرے گا وہاں یہ ملیریا کے مچھر پرورش پاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔سیمینار سے،پرنسپل الائیڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ باغ راجہ جاوید اکبر،سی ڈی سی سیکٹر باغ کے انچارج ذاکر سرور،آصف سدوزئی،سیام کریم،نبیل احمد ودیگر نے خطاب کیا۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں