بیس بگلہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ،دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق

ہفتہ 25 مئی 2024 23:01

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) باغ کے نواحی گاؤں بیس بگلہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغ سے19کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں بیس بگلہ میں زمین کے تنازعہ پردو گروپوں کے درمیاں لڑائی جھگڑے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ،جاں بحق ہونے والے افراد میں صوبیدار یاسین ولد شمشیر،محمد ندیم ولد عرفان،محمد کامران ولد عرفان شامل ہیں جبکہ ایک شخص محمد جمیل ولد گلزار شدید زخمی ہو گیا ، واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فیض الرحمن عباسی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،ڈیڈ باڈیز کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹم مارٹم کے لیے باغ ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا،جہاں پوسٹم مارٹم کے بعد ڈیڈ بارڈیز کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا ۔

قتل میں ملوث ملزم گل محمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم قاتل کو جلد گرفتار کر لیں گے اور قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، مظلوم خاندانوں کو جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں