ضلع باغ کے نواحی علاقہ ملوٹ میں تیسرا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع 28 اگست سے شروع ہوگا

پیر 17 اگست 2015 12:18

ملوٹ‘ بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ مرکز ملوٹ میں تیسرا سالانہ تین روزہ اصلاحی تبلیغی اجتماع28 اگست سے شروع ہو گا -اجتماع 30 اگست شام تک جاری رہے گا- اجتماع میں سید چراغ دین شاہ راولپنڈی‘ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی مولانا قاضی ارشادالحسنی اٹک‘ پیر شبیر کاکا خیل ‘ مولانا حبیب الرحمن‘شیخ الحدیث اور دیگر علماء کرام تشریف لا رہے ہیں- اس دینی مذہبی اجتماع کو کامیاب کرنے کیلئے مرکز ملوٹ میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں-عوام کواس روحانی اجتماع میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں