مسئلہ کشمیر پر آرمی چیف کا دوٹوک موقف کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزاء ہے ، اختر پرویز اعوان

منگل 8 ستمبر 2015 13:32

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر اختر پرویز اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر آرمی چیف کا دوٹوک موقف کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزاء ہے ، پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں ملک وقوم کا تحفظ یقینی بنایا ، جب بھی قوم پر کوئی مشکل گھڑی آئی پاک فوج کے آفیسران وجوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قوم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا ، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج کی فہرست میں سر فہرست ہے اور موجودہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرکے نہ صرف کشمیری عوام کی ڈھارس بندھائی بلکہ بھارت کے ایوانوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے ، پوری کشمیری قوم پاک فوج کے سپہ سالار ، آفیسران وجوانوں کی اس دو ٹوک موقف پر شکر گزار ہے ، اور شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شانہ بشانہ ساتھ چلنے کا یقین دلاتی ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں