گائوں پوڈیمار کا ٹرانسفارمر ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہو سکا، وزیر برقیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 12 نومبر 2018 22:22

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وزیر حکومت حلقہ دو کے آبائی گائوں پوڈیمار کا ٹرانسفارمر ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہو سکا۔ حلقہ دو یونین کونسل نورسیری کے گائوں پوڈیمار کا ٹرانسفارمر آسمانی بجلی پڑنے سے جل گیا تھا جسے عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ محکمہ برقیات کی ورکشاپ تک پہنچایا لیکن تاحال ٹھیک نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

محکمہ برقیات کے اہلکاران ٹھیک کرنے کے بجائے آئے روز تسلیاں دیتے ہیں ۔ بجلی عارضی طور پر دوسرے ٹرانسفارمر سے بحال کی گئی جو زیادہ لوڈ کی وجہ سے بار بار ٹرپ کر جاتی ہے۔ عوام حلقہ پوڈیمار نے وزیر حکومت چوہدری شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر اور بجلی کی فراہمی کے احکامات دیں اور محکمہ برقیات کی بے حسی کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں