انجمن تاجران و میلاد کمیٹی چھتر 11ربیع الاول کے موقع پر میلاد کانفرنس و جلسہ کا اہتمام کرے گی

منگل 26 ستمبر 2023 22:48

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) انجمن تاجران چھتر نمبر 2 کے صدر سردار سفیر خان نے کہا ہے کہ انجمن تاجران و میلاد کمیٹی چھتر نمبر 2 کے زیر اہتمام 11ربیع الااول کے موقع پرصبع 9بجے میلاد کانفرنس و جلسہ کا اہتمام کرے گی۔

(جاری ہے)

تمام بازار کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا ، 1بجے اختتامی دعا ہو گی اور لنگر نیاز کا اہتمام ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھتر بازار میں انجمن تاجران و میلاد کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس سے مولانا مظفر حیات ہارونی ،مولانا الطاف ، سردار مقبول خان، صوبیدار شکیل خان، ماسٹر صغیر، سردار بشیر خان ، قمرحمید و دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ جلسہ میلاد سے ممتاز علماء کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات اور مختلف دینی ،سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی اور بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں