نیلم،کراچی سے آنے والے سیاح دم گھٹنے سےجاں بحق ،بیوی بچ گئی،ہیٹر کے استعمال کی وجہ سے نوشادی شدہ جوڑے کا دم گھٹ گیا

جمعرات 1 فروری 2024 17:55

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) کراچی سے نیلم آنے والے سیاح دم گھٹنے سے جاں بحق ،بیوی بچ گئی،ہیٹر کے استعمال کی وجہ سے نوشادی شدہ جوڑے کا دم گھٹ گیا۔ جلتا سلینڈر ہیٹر کمرے میں چھوڑ کر سونے والے سیاح جوڑے میں سے خاوند چل بسا بیوی کو بچا لیا گیا۔نو بیاتا جوڑا اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کراچی سے نیلم کی سیر کو آیا تھا۔

(جاری ہے)

کنڈل شاہی کے ایک گیسٹ ہاؤس میں سیاح خاندان رہائش پذیر تھا، نوبیاہتا جوڑا ایک روم میں باقی افراد دوسرے روم میں مقیم تھے ۔جوڑا سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے رات کو اپنے روم میں گیس سلنڈر ہیٹر جلا کر سویا ، ہیٹر نے روم کے اندر کی آکسیجن کو ختم کر دیا جس کی وجہ سے میاں بیوی گھٹن کا شکار ہو گئے ،صبح جب دیر سے روم کو کھولا گیا تو دونوں اندر نیم مردہ اور بے ہوش حالت میں ملے جن کو فوری طور پر ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کی سر توڑ کوششوں کے بعد بیوی کو بچا لیا گیا جب کہ خاوند چل بسا ۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں