ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس،متعدد فیصلے

پیر 12 فروری 2024 19:55

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود نے عوام سے اپنے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے پولیو مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 38 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین، وٹامن اے کے قطرے پلانے کے انتظامات مکمل۔ پولیو ویکسین مہم کے لیے 220موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو 26فروری تایکم مارچ پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فیکسڈ سنٹرز پربھی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ سفر کرنیوالے والدین کے بچوں کو 8 ٹرانزٹ پوائنٹ (خصوصی مرکز)چلہانہ، جورا، کنڈلشاہی، آٹھ مقام، دواریاں، دودھنیال، شاردہ،کیل میں قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیموں کی نگرانی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر 60 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ یونین کونسل کی سطح پر نگرانی رپورٹنگ کے لیے 17 تربیت یافتہ UCMO,s اور 3 تحصیل سپروائزر تعینات کردیئے گئے ہیں۔

پولیو کنٹرول روم DHQآفس آٹھ مقام قائم ہے جہاں پولیو ویکسین سے محروم رہ جانیوالے بچوں تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال، ایم ایس ڈاکٹر سردار سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر احمد، کیپٹن محمد تنویرطارق ایم ڈی ایس جھمر، تحصیل مفتی توفیق خورشید،آفیسر اطلاعات محمد حنیف، ڈاکٹر نورالعین علی،ڈی ایس وی خواجہ ضیاؤالرحمن،مہر اویس، وقار مغل نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردارظفراقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی نے پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطروں کے مہم بارے ڈپٹی کمشنرودیگر آفیسران کو بریفنگ دی۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں