ہسپتالوں میں سہولیات کیلئے سولر سسٹم فراہم کریں گئے۔ VPDلانچنگ سے آن لائن رپورٹنگ میں بہتری آئے گی،ڈاکٹر بشری شمس

منگل 13 فروری 2024 22:53

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) سربراہ ڈبلیو ایچ او آزادکشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہاہے کہ جلد ہسپتالوں میں سہولیات کیلئے سولر سسٹم فراہم کریں گئے۔ VPDلانچنگ سے آن لائن رپورٹنگ میں بہتری آئے گی۔آئی ٹی ایکوپمنٹ کی فراہمی جدید دور کے تقاضوں کوپوراکرتی ہے۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی کلیدی اہمیت ہے۔

موثر ویکسی نیشن،حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بہتر بناناہوگا۔ حفاظتی ٹیکہ جات کی آگاہی مہم کو مزید وسعت دی جائے۔ ویکسی نیشن / حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں شہریوں باالخصوص ماؤں کوترغیب دی جائے۔ گزشتہ روز سربراہ ڈبلیو ایچ او آزادکشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس ہمراہ ڈاکٹرفاطمہ کوارڈی نیٹرWHO مظفرآباد ڈویژن نیلم کے دورے پر پہنچی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ استقبال کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام میں VPDلانچنگ سرمنی(ای پی آئی)اورویکسی نیشن ٹیکنیشن کے ماہانہ جائزہ اجلاس میں بطورمہمان خصوصی سربراہ WHO آزادکشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس شرکت جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹرفاطمہ کوارڈی نیٹرWHO مظفرآباد ڈویژن نے تمام مراکز صحت کے انچارج صاحبان سے حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول کی جانچ پڑتال کی اور حفاظتی ٹیکہ جات مہم کو تیزاور رپورٹنگ کو موثر بنانے کی ہدایات دیں۔

اس موقع پر تمام RHC اور BHU,s کے انچارج ڈاکٹرز کو VPDفراہم کیلئے۔ وی پی ڈی لانچنگ سرمنی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی نے پولیو ویکسین/ وٹامن اے کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ جات سمیت VPD کے حوالے سے شرکاء کوآگاہی اورسربراہان ادارہ کو بریفنگ دی۔محکمہ صحت میں رپورٹنگ کیلئے آئی ٹی اکومنٹ (VPD)فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر سربراہ ڈبلیو ایچ او آزادکشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہاکہ اللہ رب العزت نے ہیلتھ ٹیم کو انسانی ہمدردی کیلئے چنا ہے جو ہمارے لیے قابل فخرہے۔ تمام شرکاء محنت، دیانتداری سے فرائض منصبی سرانجام دیں تاکہ انسانی خدمت کے تقاضے پورے کیے جاسکیں۔ڈاکٹرز کو انسانی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چائیے کسی بھی وقت کسی انسانی جان کو ایک ڈاکٹرکی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

صحت عامہ نیلم کے جملہ شعبہ جات میں بہتری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسردارظفراقبال کی وجہ سے ہے۔ ڈاکٹر سردارظفراقبال، ڈاکٹرز، EPIٹیم سمیت جملہ شعبہ جات کے آفیسران / اہلکاران سخت ترین موسم میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔ قبل ازیں پولیو ویکسین/ حفاظتی ٹیکہ جات کی رپورٹنگ میں نیلم کی شاندار کارکردگی رہی ہے۔ جلد صحت عامہ کے مراکز میں سہولیات کے طور پر سولر سسٹم مہیا کریں گئے اور WHOکے تحت دیگر لوازمات بھی پورے کریں گئے۔

ایم ایس کیل ہسپتال ڈاکٹرسردار اشرف نے بطور خاص شرکت کی۔ اجلاس میں،ڈاکٹر نورالعین،EPIکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ وقار مغل، ڈی ایس وی خواجہ ضیاء، نگران ڈی ایچ او آفس جاوید چوہدری سمیت تمام مراکز صحت کے انچارج ڈاکٹرز صاحبان / ویکسی نیٹرز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسردار ظفراقبال نے سربراہ ڈبلیو ایچ او آزادکشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس، ڈاکٹر فاطمہ پروینشن پروگرام منیجر EPIاے جے کے ڈاکٹر عبدالستار خان کی محکمہ صحت کے لیے خدمات کوسراہاگیا۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں