آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر مظہر سعید نے وزارت کا حلف اُٹھا لیا

جمعرات 23 مئی 2024 16:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر مظہر سعید نے وزارت کا حلف اُٹھا لیا، صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیر مظہر سعید شاہ سے وزارت کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب میں صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری سروسز بشارت نبی نے پیر مظہر سعید شاہ کی وزارت کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ اس سے قبل پیر مظہر سعید شاہ چیئرمین وزیر اعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن تھے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں