ریاست بھر میں تعمیروترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکاہے ‘عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام سہولیات زندگی انکی دیلز پرفراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے جارہے ہیں

آزاد حکومت کے وزیرجنگلات وآثار قدیمہ وفشریزسردار میراکبرخان کی صحافیوںکے گروپ سے بات چیت

پیر 20 مارچ 2017 16:37

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) آزاد حکومت کے وزیرجنگلات وآثار قدیمہ وفشریزسردار میراکبرخان نے کہاکہ ریاست بھر میں تعمیروترقی کے ایک نئے دور کااغاز ہوچکاہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام سہولیات زندگی انکی دیلز پرفراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے جارہے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیرسے پسماندگی دورکرنے کے لیے آزاد کشمیر کوبھی سی پیک منصوبے میں رکھا جس سے یہاں کے عوام کو بھی اس منصوبے کے ثمرات میسرہوںگے ۔

ضلع باغ آزاد کشمیرکاایک مثالی ضلع ہوگا ۔آئندہ بجٹ آزاد کشمیرحکومت کا ایک مثالی بجٹ ہوگا ۔وزیراعظم آزاد کشمیرنے اپنی کابینہ کو بجٹ کی تیاری اور ہداف مقرر کرنے کے لیے ہدایات دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت کا پہلا بجٹ تاریخی ہوگا ۔جسمیں میگا پرااجیکٹ سمیت مختلف محکما مہ جات میں نئی آسامیاں بھی تخلیق کی جائیںگی ۔تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوسکیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز باغ میں صحافیوںکے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وزیرجنگلات سردارمیراکبرخان نے کہاکہ ہماری حکومت کے سات ماہ میںتعمیروترقی کے منصوبے شروع کیے وزیراعظم آزاد کشمیر نے گوڈگورننس کے قیام کے لیے جوہداف مقر ر کیے تھے اس پر عمل کرتے ہوئے اس پر شروع کیے ۔ہماری حکومت کو 22ارب روپے کا خسارہ کا بجٹ تحفہ میں ملاتھاجسمیں سرکاری ملازمین کوتنخواہ دینے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرنے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرتے ہوئے تمام حلقہ جات میں تعمیروترقی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے فنڈز رکھے ۔آئند ہ بجٹ میں ہماری حکومت میگا پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے فنڈز رکھ رہی ہے جس سے نئے مالی سال کے آغازان منصوبے پر کام فوری کام شروع ہوجائے گا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں