تیسرے گنگا چوٹی ونٹرسپورٹس فیسٹیول میں سنو کراس جیپ ریلی باغ سے گنگا چوٹی پہنچ گئی

جمعہ 10 فروری 2023 19:32

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2023ء) تیسرے گنگا چوٹی ونٹر سپورٹس فیسٹیول میں سنو کراس جیپ ریلی باغ سے گنگا چوٹی پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جیپ ریلی باغ جیپ کلب کے زیر اہتمام ایم ٹی بی سی کے تعاون سے نکالی گئی جیپ ریلی کاآغاز الشمس بریج باغ سے ہوا ریلی میں درجنوں جیپیں شامل تھیں،جن پر کشمیر کے سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے باغ سے سنوکراس جیپ ریلی کا آغاز دن 11بجے ہوا سنوکراس جیپ ریلی بوائز کالج چوک سے ہوتی ہوئی براستہ پدر گلشیر،چھتر،بیرپانی،سدھن گلی سے ہوتی ہوئی دن ساڑے 12بجے سطح سمندر سے 10ہزار فٹ کی بلندی پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام گنگا چوٹی پہنچی تو شرکائے ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر صدر باغ جیپ کلب سردار معظم بیگ،نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ جیپ ریلی کا مقصد کشمیر کے کے خوبصورت سیاحتی مقامات کوپوری دنیا میں متعارف کروانا اور سیاحوں کی توجہ اس جانب مبذول کرواناہے ۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں