گورنمنٹ ڈگری کالج انوار شریف میں منعقدہ تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

جمعہ 15 دسمبر 2023 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2023ء) گورنمنٹ ڈگری کالج انوار شریف میں منعقدہ تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر، دوڑ،رسہ کشی،لانگ جمپ ،کرکٹ ،بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلے ،طلبا و طالبات کے بھرپور جوش و خروش نے فیسٹول کی رونقیں دوبالا کر دیں،اختتامی تقریب میں مقامی گتکا بازوں کی جانب سے فن کا بھرپور مظاہرہ کرنے سے سپورٹس فیسٹیول کو چار چاند لگ گئے،تفصیلات کے مطابق اجی بابا گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج انوار شریف میں منعقدہ تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا،پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد نعیم عباسی نے پہلے روز کرکٹ میچ میں خود بطور کھلاڑی شریک ہو کر باقاعدہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا،پہلے روزجماعت دہم ، سال اول ،سال دوم ،سال چہارم اور فیکلٹی کی ٹیموں کے مابین کرکٹ کے دلچسپ میچز ہوئے ،سال دوم کی ٹیم نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی،فیسٹیول کے دوسرے روز طلبا کے مابین دوڑ کے مقابلے ہوئے جس میں سال دوم کے نصیب شاہ نے پہلی ،جماعت دہم کے عبدالواحد نے دوسری اور سال اول کے ہمایوں شیراز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،جب کہ طالبات کے مابین دوڑ کے مقابلہ میں سال دوم کی انوشہ ظہیر نے پہلی ،سال اول کی ایمان فیاض نے دوسری اور سال اول کی ارم ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،سپورٹس فیسٹیول کے آخری روز طلبا و طالبات کے مابین رسہ کشی،لانگ جمپ کے مقابلے ہوئے ،بوائز کے مابین رسہ کشی میں سال اول کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ گرلز کے مابین رسہ کشی کے مقابلہ میں بھی سال اول کی ٹیم بازی لے گئی،شعبہ ہائی کے طلبہ کے مابین رسہ کشی میں جماعت دہم کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،لانگ جمپ میں سال اول کے طالبعلم مظہر عباسی نے پہلی ،سال اول کے ہمایوں نے دوسری اور سال اول ہی کے محمد گلشام نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شعبہ ہائی کے طلبہ کے مابین رسہ کشی کے مقابلہ میں عبدالواحد نے پہلی ،احتشام علی نے دوسری ،عبید احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ان مقابلوں میں فیکلٹی ممبر سید منظور حسین نقوی اور اشفاق اورنگ زیب نے ایمپائرز کے فرائض سر انجام دیے،جب کہ پروفیسر حفیظ درانی ،ثاقب طارق عباسی ودیگر انتظامات کی مکمل نگرانی کرتے رہے،آخری روز مقامی گتکا کے ماہر کھلاڑیوںصغیر احمد اور محمد شعیب کی خصوصی شرکت نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے ،گتکا بازی کے مقابلوں میں شرکا نے کھل کر کھلاڑیوں کو داد دی،اس موقع پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد نعیم عباسی نے فیکلٹی کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا ،سال دوم کی طالبہ مہک رانی کو بہترین سامع اور انچارج سپورٹس فیسٹیول ثاقب طارق عباسی اور گتکا باز مہمان کھلاڑیوںسمیت ایمپائرز سید منظور نقوی ،اشفاق اورنگزیب کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا،پروفیسر محمد نعیم عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی اور طلبا و طالبات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی خصوصی دلچسپی سے یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا،انھوں نے کہا کہ سپورٹس مقابلوں میں طلبا و طالبات کی بھرپور شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ ہمارے دیہات کا بچہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ اداروں میں نصابی کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیوں کو جلا بخشتی ہیں ،اسی لیے ہمارے ادارے میں نصابی کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں فوکس کیا جارہا ہے ،اس موقع پر پروفیسر محمد حفیظ درانی ،افضال عالم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،شہاب الدین محمد ذاکر نے اختتامی دعا کی،اختتامی تقریب میں شعبہ کالج،شعبہ ہائی کے اساتذہ سمیت مڈل سکول کے سربراہ راجہ مظفر خان اور اساتذہ کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پرنسپل ادارہ ،سٹاف اور طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں