کشمیر گیمزٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ نے حمید شہید کرکٹ کلب کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

راجہ مدثر عجاز کی شاندر آل راؤنڈ پرفامنس مین آف دی میچ قرارپائے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 15:26

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) کشمیر گیمزٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ نے حمید شہید کرکٹ کلب کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ راجہ مدثر عجاز کی شاندر آل راؤنڈ پرفامنس مین آف دی میچ قرارپائے۔کشمیر جمخانہ کے فاسٹ باؤلر عبدالقاد اور آف سپنر مدثر عجازنے تباکن باؤلنگ کرتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کشمیر جمخانہ کی جانب سے مدثر عجاز48اور راجہ لیاقت28رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ کپتان تیمور عباسی اور نائب کپتان راجہ توصیف کی ناقابل شکست زمہ دارنہ بیٹنگ۔ باغ کالج گراؤنڈ میں جاری کشمیر گیمزT20کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں حمید شہید کرکٹ کلب نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

حمید شہید کرکٹ کلب نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع سے ہی کشمیر جمخانہ کے باؤلر مخالف ٹیم پر حاوی رہے اور مسلسل اپنی وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم122رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کشمیر جمخانہ کی جانب سے فاسٹ باؤلر عبدالقادر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے حمید شہید کے چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دیکھائی جبکہ آف سپنر مدثر عجاز نے بھی شاندر سپن باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے چار کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا اسکے علاوہ کپتان تیمور اور حماد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

123 رنز کا ٹارگٹ ملنے کے بعد کشمیر جمخانہ کی جانب سے مدثر عجاز اور عبدالباسط نے اننگز کا آغاز کیا مگر عبدالباسط جلد ہی اپنی وکٹ گنوا کر پولین لوٹ گئے جسکے بعد اوپنر مدثر عجاز اور راجہ لیاقت نے انتہائی زمہ داری سے بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔

مدثر عجاز نصف سنچری سے صرف دو رنز کی دوری پر48رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ راجہ لیاقت بھی28رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ان دونوں بیٹسمنوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کشمیر جمخانہ کچھ لڑکھڑا گئی اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اسے کے بعد کپتان تیمور عباسی اور نائب کپتان راجہ توصیف نے انتہائی زمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی ۔

کشمیر جمخانہ کی جانب سے راجہ مدثر عجاز نے شاندار آلراؤنڈر پرفارمنس دیکھاتے ہوئے 48رنز سکور کیے اور چار وکٹیں بھی حاصل کیں انھیں مین آف دی میچ کا ایورڈ دیا گیا۔اسطرح کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ نے کشمیر گیمزT20کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین نے فاتح ٹیم کشمیر جمخانہ کو دل کھول کر داد دی فتح پر شائقین کا جشن۔ کشمیر جمخانہ کلب کی شاندار فتح پر کلب کے چئیرمیں نیئر شہزاد عباسی نے ٹیلی فون پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو داد دی اور ٹورنمنٹ کے منتظمین عباس شاہ، عمران مانی، کامران انور ا ور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حفیظ بیگ کو شکریہ ادا کیا کہ ان کی نگرانی میں باغ کے اندر ایک شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں