باغ--کرکٹ انتظامیہ تھب کا بھٹی شریف کی ٹیم کیساتھ تاریخی دھوکہ

جمعرات 28 اپریل 2016 12:33

باغ/بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء)آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ یونین کونسل تھب میں کرکٹ انتظامیہ کا اپنی ٹیم کے ہار کے خوف سے بھٹی شریف کی ٹیم کے ساتھ تاریخی دھوکہ‘ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 30 ہزار روپے ملنا تھے -تفصیلات کے مطابق 23جولائی 2015ء عید الفطرکرکٹ ٹورنامنٹ سیاست کی نظر ہوگیا‘ کرکٹ انتظامیہ روپوش ہو گئی اور فون نمبر بھی آف کر دیئے گئے‘آج تک فائنل میچ نہ کھیلا جا سکا-شاہین کرکٹ کلب بھٹی شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل تھب میں 2015ء کو ٹورنامنٹ ہوا جب ہم لوگ سیمی فائنل میں پہنچے تو ہمارے ساتھ فراڈکیا گیا -سیمی فائنل اس لئے آج تک نہیں کھیلایا گیا کیونکہ ہم سیمی فائنل جیت کر فائنل میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھے اور ونر ٹیم کو 30 ہزار روپے انتظامیہ نے دینے کا اعلان کیا ہواتھا اس ڈر اور خوف سے انتظامیہ ایک سال ہونے کو ہے ٹال مٹول کر رہی ہے- ایک ہفتہ کے اندر تھب کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے میچ نہ کھیلایا تو باغ میں پریس کانفرنس کر کے سب کچھ بتائیں گے-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں