محکمہ سپورٹس یوتھ و کلچر ضلع با غ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز ضلع باغ کے گرائونڈ میںوالی بال میچ کا انعقاد

پیر 6 فروری 2017 14:32

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) 5 فروری 2017یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر محکمہ سپورٹس یوتھ و کلچر ضلع با غ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز ضلع باغ کے گراونڈ میںوالی بال میچ کا انعقاد کیا گیا ۔والی بال میچ میں ضلع باغ کی نامور والی بال ٹیموں نے شرکت کی ۔میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین تھے ۔

اس کے علاوہ پریس کلب باغ کے صدر پرویز الحسن طاہر معروف صحافی محمداشرف ،یوسف کشمیری کے علاوہ عوام کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپورٹس آفیسر باغ اشفاق سلہریا نے مہما ن خصوصی حضرات اور عوام کاشکریہ ادا کیا ااور سیکرٹری سپورٹس،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سردار پرویز اختر اور وزیر سپورٹس راجہ محمد سعید کوآزاد کشمیر کو آزاد کشمیر بھر میں 5فروری کے موقع پر کھلیوں کے انعقاد پر مبارکباد دی مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیرکے مسلمان آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ ہوںگے انہوں نے سپورٹس آفیسر ضلع باغ کو 5فروری کے موقع پر کھلیوں کے انعقاد پر مبارکباد دی آخر پرونر اوررنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں