ہٹیاں بالا‘پہلا مبشر خان شہید میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا اختتام پذیر ہوگیا

ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ عبدالحمید سلہریا میموریل والی بال کلب ہٹیاں بالا نے جیت کر میدان مار لیا

پیر 6 مارچ 2017 14:12

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) پہلا مبشر خان شہید میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا اختتام پذیر ہوگیا ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ عبدالحمید سلہریا میموریل والی بال کلب ہٹیاں بالا نے جیت کر میدان مار لیا کھانڈا بیلہ کو 0کے مقابلہ میں 3گیموں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا کپ اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق مبشر خان شہید میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ عبدالحمید سلہریا میموریل والی کلب ہٹیاں بالا اور کھانڈا بیلہ والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا فائنل مقابلہ کے مہمان خصوصی خواجہ ناصر الدین چک کوآرڈینیٹر زرداری ہائوس وسابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرکزی راہنماء پی پی آزادکشمیر تھے ٹونامنٹ کا فائنل مقابلہ میں عبدالحمید سلہریا میموریل والی بال کلب ہٹیاں بالا نے صفر کے مقابلہ میں تین گیموں سے کھانڈا بیلہ والی بال کلب کو شکست دے کرٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرلیاجبکہ کھانڈا بیلہ والی بال کلب ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم تھی جس نے پول میچوں مسلسل کامیابیاں حاصل کی اورعبدالحمید سلہریا والی بال کلب کو بھی شکست دی تھی فائنل مقابلہ کے اختتام پر مہمان خصوصی خواجہ ناصر الدین چک کوآرڈینیٹر زرداری ہائوس وسابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرکزی راہنماء پی پی آزادکشمیر نے کہا کہ جو ٹیم سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوآڈینیشن کے ساتھ کھیلتی ہے کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے کھانڈا بیلہ والی بال کلب نے خوب جم کر مقابلہ کیا لیکن عبدالحمید سلہریا میموریل والی بال کلب ہٹیاں بالا کے منجھے ہوئے کھلاڑیوں نے ٹینیکل گیم کھیل کر ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کیا ہے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین والی بال کو محضوض کیا ہے اور مدتوں بعد دلچسپ مقابلہ دیکھنے کوملا ہے جس سے والی بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے کامیاب ہونے والی ٹیم کو عبدالحمید سلہریا میمیوریل والی بال کلب ہٹیاں بالا کے کپتان کو ونر کپ دیا اس موقع پر عبدالحمید سلہریا وال کلب کے کھلاڑی خوشی سے جوم اٹھے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں