درختوں کی کٹائی کا معاملہ، 3 سرکاری گرلز اسکولوں کی ہیڈ ٹیچرز معطل

پیر 12 اکتوبر 2020 17:29

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب کا اسکولوں میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس، 3 سرکاری گرلز اسکولوں کی ہیڈ ٹیچرز معطل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رام پور کی ہیڈ ٹیچر رضیہ سلطانہ،گورنمنٹ گرلز پرئمری اسکول وریاں والا کی ہیڈ ٹیچر زہرہ حمید اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول وسن والا کی ہیڈ ٹیچر نسرین کوثر کے اسکولوں میں درختوں کی چھدرائی کے نام پر درختوں کو کاٹنے کی عوامی شکایت پر سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے نوٹس لے لیا اور سیکریٹری تعلیم کی ہدائت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مظفرگڑھ نے تینوں ٹیچرز کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں