مظفرگڑھ، پولیس وردی میں ملبوس افراد کا آئل ٹینکر لوٹنے کا معاملہ

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت خارج،فیصلے سے پہلے ہی عدالت سے فرار

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:42

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) پولیس وردی میں ملبوس افراد کا آئل ٹینکر لوٹنے کا معاملہ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت خارج،فیصلے سے پہلے ہی عدالت سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مظفرگڑھ کی عدالت میںپولیس وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے آئل ٹینکر لوٹنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوگئی لیکن وہ فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے فرار ہوگئے۔اسی مقدمے میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت3 ملزمان گرفتار ہیں۔جمشید دستی اور دیگر کے خلاف آئل ٹینکر لوٹنے کا مقدمہ جنوری میں درج کیا گیا تھا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں