ملاوٹی دودھ کی روک تھام کےلئے فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف

پیر 13 مئی 2024 17:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ملاوٹی دودھ کی روک تھام کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،1530 لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا ،ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 20 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا،دوران انسپکشن 7 گاڑیوں کے سیمپل فیل پائے گئے،فوڈ سیفٹی ٹیم نے 1530 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق جدید لیکٹو سین مشین کے زریعے ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں فیٹس،قدرتی غذائیت کی بھی کمی پائی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف کر کے گاڑی مالکان کو آئندہ بہتری کےلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں،انہوں نے کہا کہ دودھ بنیادی غذاء ہے جسے بچے بڑے سب استعمال کرتے ہیں،دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں