عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ضلعی ایڈوائزر صوبائی محتسب

پیر 13 مئی 2024 22:40

مظفرگرھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ضلعی ایڈوائزر دفتر صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس مظفرگڑھ تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ محتسب اعلی پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان کی سربراہی میں ادارہ صوبائی محتسب پنجاب عوام اور سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمیں اور نے کے لواحقین کی داد رسی کے لیے دن رات کو شاں ہیں۔ادارہ صوبائی محتسب پنجاب عوام کو سستا ترین انصاف فراہم کر رہا ہے ۔

موصول ہونے والی شکایات کا 30سے 45دن میں ازالہ کیا جا تاہے ۔ عوام دفتر اور آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن 1050پر بھی شکایت جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ اور لیہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،گزشتہ ماہ اپریل میں محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان کے حکم پر مالی امداد کی درخواست پر سائلہ کو مبلغ سولہ لاکھ کی ادائیگی ۔

(جاری ہے)

زیور تعلیم پروگرام کے تحت بچیوں کی وظائف کی درخواستوں پر 26 بچیوں کو وظیفہ کی ادائیگی کرائی گئی۔ اسی طرح 15شکایت کنندگان کی شکایت پر سیوریج ، صفائی کے مسائل کو حل کر وایا گیا ۔ 30 بچیوں کی زیور تعلیم پروگرام کے تحت وظائف کی ادائیگی کی درخواستوں پر محکمہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی لاہور کو وظائف ادا کرنے کی ہدایت جا ری کی گئی ۔محکمہ ریونیو کی 10درخواستوں پر سائلین کے انتقالات کا اندراج ، قبضہ کا حصو ل ممکن بنا یا گیا ۔

محکمہ پولیس کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی سائلین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ۔ محکمہ آبپاشی مظفرگڑھ کے خلاف موصول ہونے والی 5درخواستوں پر بروقت کا روائی اور سائلین کوکھال کی فراہمی اور وارہ بندی کے مسائل بھی حل کروائے گئے ۔ایڈوائزرتنویر اقبال تبسم محتسب پنجاب ریجنل آفس مظفر گڑھ نے مزید بتایا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں