تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری

بدھ 15 مئی 2024 19:31

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) دائرہ دین پناہ میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منورعباس بخاری کی ہدایات پر کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے،تحصیل چوک سرور شہید میں تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے بعد کوٹ ادو کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلدیہ دائرہ دین پناہ کی انکروچمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم ناجائز پختہ تعمیرات گرا کر قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے،اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے والے ٹھیلے، دوکانیں، اور کھوکے گرا کر ٹریفک کی روانی بھی بحال کر دی ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں