محکمہ لائیو سٹاک کی مجرمانہ غفلت کے باعث سانگلہ ہل اور اس کے گردونواح میں بیمار، مردہ اور لاغر جانوروں کا پانی ملا گوشت سرعام فروخت

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:48

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) محکمہ لائیو سٹاک کی مجرمانہ غفلت کے باعث سانگلہ ہل اور اس کے گردونواح میں بیمار، مردہ اور لاغر جانوروں کا پانی ملا گوشت سرعام فروخت جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں پیٹ، معدہ، ہیپاٹائٹس سمیت متعدد موزی امراض کا تیزی سے اضافہ ہو رہاہے شہریوں نے بتایا کہ محکموں کے اہلکاروں اور افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے قصاب مردہ، بیمار اور لاغر جانور مذبحہ خانوں میں لے جانے کی بجائے اپنے اپنے گھروں یا پھر مخصوص مقامات پر لے جا کر ذبح کر کے ان کا گوشت دوکانوں میں سجا کر سرعام دیدہ دلیری کے ساتھ سرکاری نرخوں سے بھی زیادہ ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں متاثرین نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے بعض ملازمین اور افسران یہاں کے قصابوں سے منتھلیاں لیتے ہیں اور انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور یہ قصاب دیدہ دلیری سے یہاں پر پانی ملا ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کی آڑ میں لوگوں میں موزی امراض تقسیم کر رہے ہیں عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں