سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں کھاد ڈیلروں نے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

منگل 9 نومبر 2021 14:38

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں کھاد ڈیلروں نے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ڈی اے پی فی بوری 8ہزار سے زائد ریٹ پر ملنے لگی،کسانوں کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل شہر بھر اور گردونواح میں مہنگے داموں کھاد کی فروخت جاری کسان مہنگے داموں کھادیں خریدنے پر مجبور محکمہ زراعت کے آفسران و دیگر ملازمین کھاد ڈیلروں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے کھاد ڈیلروں سے خفیہ ملاقاتیں کرنے لگے تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح کے کھاد ڈیلروں نے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے،کھاد ڈیلروں نے ڈی اے پی فی بوری 8ہزار سے زائد جبکہ سونا یوریا وغیرہ بھی کنٹرول ریٹ سے زائد ریٹ ریٹ پر فروخت کرنا شروع کر دی،کسانوں کے مطابق ڈی اے پی کھاد جعلی بھی فروخت کی جا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں محکہ زراعت کے افسران و دیگر ملازمین کھاد ڈیلروں سے سازباز دکھائی دیتے ہیں،کسان کارڈ پر ملنے والی ڈسکونٹ کو بھی نہیں دیا جاتا اگر شکایت کی جائے تو محکمہ زراعت والے کھاد ڈیلروں کو ہی سچا ثابت کرنے پر اتر آتے ہیں کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر لاہور ڈویڑن اورڈپٹی کمشنر ننکانہ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں