جی سی یو نیورسٹی کے طالب علم نوفل سکران نے قومی کیلکولس مقابلہ جیت لیا

بدھ 1 مئی 2019 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ ریاضیات کے طالب علم نوفل سکران نے گزشتہ روز سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقدہ قومی کیلکولس مقابلہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی نوفل سکران کو مبارکباد، مقابلے میں ملک بھر سے 130 ہونہار طلباء نے حصہ لیا۔ آئی بی اے سکھر کے طالبعلم علی رضا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جامشورو سے تعلق رکھنے والے مہران ظہور تیسرے نمبر پر رہے۔ مقابلہ جیتنے والے طلباء کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں