گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک13رندھیر میں اندھیر نگری سکول کا ہیڈ ماسٹر نعیم رزاق فرعون بن گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2020 12:17

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک13رندھیر میں اندھیر نگری سکول کا ہیڈ ماسٹر نعیم رزاق فرعون بن گیا،مختلف بہانوں سے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کرنے لگاہیڈ ماسٹر کے رویے سے تنگ اساتذہ اور اہل دیہہ نے سی ای او ایجوکیشن کو درخواست دے دیدی۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک13رندھیر میں پرنسپل نعیم رزاق نے اپنی بادشاہت قائم کرلی۔

سکول کونسل کے ساتھ مل کر اساتذہ اور دیگر ملازمین کو تنگ کرنا معمول بنا لیا۔پرنسپل نعیم رزاق نے چھیٹوں میں اساتذہ کو سکول حاضر ہونے کا حکم دیا۔سکول آنے کے باوجود نعیم رزاق نے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کرلی،کم تنخواہیں ملنے پر اساتذہ چیخ اٹھے۔انہوں نیپرنسپل سے کٹوتیوں کی وجہ پوچھی تو نعیم رزاق نے اساتذہ کی تذلیل کرتے ہوئے انہیں آفس سے باہر جانے کا کہہ کر معاملہ دبالیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے تنگ آکر اساتذہ نے اعلی حکام کو دادرسی کیلئے درخواست دے دی ۔دوسری جانب پرنسپل کے جابرانہ رویے کے ستائے گاؤں والوں نے ،ڈپٹی کمشنر،محتسب ننکانہ اورسی ای او ایجوکیشن کو شکایت لگا دی۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر نعیم رزاق نے سکول کو سیاسی اکھاڑا بنا لیا ہے،اساتذہ کے ساتھ ساتھ طالب علم بھی پرنسپل کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں،سی ای او ایجوکیشن کو دی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نعیم رزاق نے اپنی ہیڈ ماسڑشپ قائم رکھنے کیلئے سکول کونسل کو بھی ساتھ ملایا ہوا ہے،جو ان کے ہر ناجائزہ کام میں پورا ساتھ دیتی ہے،گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ سکول پرنسپل کا تبادلہ کیا جائے تاکہ طلبائ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں