اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں20نومبر تک توسیع کردی، جاوید اقبال

وائس چانسلر نے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی، اے آرڈی شیخوپورہ

جمعہ 10 نومبر 2023 13:38

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر سے طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں2023ئ کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کی20نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے،اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر شیخوپورہ جاوید اقبال نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ ڈگر ی اِن آرٹس(بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجو کیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)کے لئے انرولمنٹ کی آخری تاریخ پہلے ہی 15نومبر مقرر کی گئی ہے، یعنی جاری طلبہ 15۔نومبر تک اپنی انرولمنٹ کرسکتے ہیں، تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،داخلوں کے بارے میں مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے یا یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 111 112 468-051پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں