سانگلہ ہل دینی تعلیم کے ذریعے معاشرے کی برائیوں کو ختم کیا جاسکتا ھے، انتظار علی کندل کا الوادعی تقریب سے خطاب

پیر 4 مارچ 2024 15:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) انتظار علی کندل چیف ایگزیکٹو دارالاسلام ہائی سکول سانگلاہل نے پر وقار الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھت ضروری ھے ۔فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ھے کہ ?تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائی. ہم نے اپنے ادارے میں اس بات کی اہمیت کے پیش نظر اپنی بیٹیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی ۔

ایک اچھے معاشرے کے لیے بیٹیاں کا تعلیم یافتہ اور باشعور ہونا بھت ضروری ھے تعلیم یافتہ ماں ہی اچھی تربیت کرسکتی ھے۔ عصر حاضر کی ضروریات کے پیش نظر ہمیں اپنی بچیوں کوہر فیلڈ میں کام کے بہتر مواقع فراہم کرنے چاہیے،ہماری یہ بیٹیاں ادارے والدین اور ملک وملت کے لیے باعث فخر ھونگیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طالبات نے ٹیبلوز پیش کیے ۔اس موقع پر پرنسپل غلام مرتضیٰ ،علی رضا،عمیر امین،صائم قمر،محسن رضا،طلحہ زبیر،میاں وقاص ،قاری غلام مصطفیٰ ،محمد فہیم ۔

مدنی کندل،اطہر زبیر،محمد اسد،اور ابوزر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں جب بیٹیوں کو الوادع کیا گیا تو اس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے قرآن اور پاکستانی پرچم کے سائے تلے تمام بیٹیوں کو الوادعی دعاؤں کے ساتھ گھروں کے لیے رخصت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں