ننکانہ صاحب،ریسکیو عملہ نے بہترین حکمت عملی سے پانی کی ٹینکی پر خودکشی کیلئے چڑھی خاتون کو بچا لیا

اتوار 17 مارچ 2024 15:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) ننکانہ صاحب تھانہ سٹی ننکانہ کی حدود آفیسر کالونی میں نامعلوم وجوہات پر خاتون سرکاری پانی والی ٹینکی پر خودکشی کرنے کیلئے چڑھ گئی ،مقامی لوگوں کی ریسکیو کو اطلاع دی جس پر ریسکیو عملہ نے بروقت بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے شفقت و نرمی سے 35سالہ سونیا راشد کو پانی والی بلند وبالا ٹینکی سے نیچے اتار لیا۔

(جاری ہے)

وہاں موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں