حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

جمعہ 24 مئی 2024 17:03

حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے روٹی اور نان کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس ہر علاقے کے ہوٹلز اور تندوروں کو چیک کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں 100 گرام روٹی کی نئی قیمت 14 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت کو 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر روٹی و نان کی قیمتوں کو فوری نافذ کیا جارہا ہے ، روٹی و نان کی مقررکردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی و نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے ٹاسک سونپے گئے ہیں ، ضلع بھر میں کسی کو بھی مقررہ کردہ قیمتوں سے زائد نان و روٹی فروخت نہیں کرنے دی جائے گی۔ \378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں