ننکانہ صاحب: ضلع بھر میں اینٹی سموگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

مہم کے تحت پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے یکم نومبر سے بند کر دیے جائیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 15 اکتوبر 2019 16:29

ننکانہ صاحب: ضلع بھر میں اینٹی سموگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک ) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اینٹی سموگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے یکم نومبر2019ء سے بند کر دیے جائیں گے۔ضلع بھر میں سموگ کے پیش نظر فصلوں کی باقیات،ٹائرز،ربڑ، پلاسٹک اور میونسپل ویسٹ جلانے پر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے بھٹہ ایسوسی ایشن اور بھٹہ مالکان سے سے میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر عثمان بھٹی،نائب صدر ملک عدن جمیل سمیت بھٹہ ایسوسی ایشن کے ممبران اور بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے کہا کہ بھٹہ مالکان غیر معیاری ایندھن جلانے سے گریز کریں اگر چیکنگ کے دوران کوئی بھی ممنوعہ اشیا جلاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے مزید کہا کہ دوران انسپکشن ٹوری ورکس واقع جڑانوالہ روڈ پل ٹوریاں کو پلاسٹک ویسٹ جلاتے ہوئے پایا گیا جو دفعہ144کی خلاف ورزی ہے جس پرقانونی کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالک نعمان احمد کے خلاف محمد شریف انسپکٹر ماحولیات کی مدعیت میں تھانہ مانگٹانوالہ میں ایف آئی آر کااندراج کروایا گیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں