سانگلہ ہل میں سالانہ ادبی میلہ کل22جنوری رات8بجے سپورٹس کمپلیکس میں سجے گا

جمعہ 21 جنوری 2022 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سانگلہ ہل میں سالانہ ادبی میلہ 22جنوری بروز ہفتہ رات8بجے سپورٹس کمپلیکس میں سجے گا۔میلہ میں بیرون ملک اور پاکستان بھر سے دانشور اور شعراء کرام شرکت کر رہے ہیں۔زاہد انصاری۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل اور اسپائر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام سالانہ ادبی میلہ 22 جنوری کواسپورٹس کمپلیکس سانگلہ ہل میں سجے گا میلہ کے چیف آرگنائزر زاہد انصاری نے بتایا کہ ادبی میلہ میں ملک بھر سے دانشور اور شعراء کرام شرکت کر رہے ہیں ادبی میلہ میں پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر یونس امین اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک علی رضا چیف میونسپل آفیسر خرم افتخار مہمان اعزاز ہوں گے جبکہ اسپائر گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر محمد اسحاق علی مہمان خصوصی ہونگے پنجابی میڈیا گروپ کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ صدارت کریں گے محفل مشاعرہ میں معروف شعراء کرام راشد محمود بابا نجمی صابرناز آصفہ مریم رجب چوہدری رخسانہ سحر اشفاق بابر ثاقب عاطف پروانہ سیف الرحمان سیفی سید وقار حیدر شاہ ودیگر شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے ادبی میلہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ادبی میلہ میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں