ننکانہ،ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اینٹی سموگ مہم کا آغاز کر دیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 17:46

ننکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اینٹی سموگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے یکم نومبر2019ء سے بند کر دیے جائیں گے۔ضلع بھر میں سموگ کے پیش نظر فصلوں کی باقیات،ٹائرز،ربڑ، پلاسٹک اور میونسپل ویسٹ جلانے پر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے بھٹہ ایسوسی ایشن اور بھٹہ مالکان سے سے میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر بھٹہ ایسوسی ایشن کے صدر عثمان بھٹی،نائب صدر ملک عدن جمیل سمیت بھٹہ ایسوسی ایشن کے ممبران اور بھٹہ مالکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے کہا کہ بھٹہ مالکان غیر معیاری ایندھن جلانے سے گریز کریں اگر چیکنگ کے دوران کوئی بھی ممنوعہ اشیا جلاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گیاس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے مزید کہا کہ دوران انسپکشن ٹوری ورکس واقع جڑانوالہ روڈ پل ٹوریاں کو پلاسٹک ویسٹ جلاتے ہوئے پایا گیا جو دفعہ144کی خلاف ورزی ہے جس پرقانونی کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالک نعمان احمد کے خلاف محمد شریف انسپکٹر ماحولیات کی مدعیت میں تھانہ مانگٹانوالہ میں ایف آئی آر کااندراج کروایا گیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں