موجودہ حالات می وطن کی مٹی ہم سے یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے‘چیئرمین بیت المال پنجاب

منگل 22 اکتوبر 2019 14:10

ننکا نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سانگلہ ہل چیئر مین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میںوطن کی مٹی ہم سے یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے پاک دھرتی کے اس قرض کو اتارنے کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر نمایاں کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست اور دھرنوں کا کوئی جواز نہیں بنتا یہ وقت قوم کو اکھٹا کرنے کا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں پر بھی اس قرض کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داری ہے اور سب کو مل کر اس وطن کے قرض کو اتارنے کیلئے اپنا اپنا نمایاں کردار ادا کرنا ہو گا وطن کی خاطر تمام رنجشوں کو ختم کر کے ملک کی ترقی کومزید آگے لیجانے کا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی پالیسیاں ملک و قوم کیلئے آنے والے وقت میں بہت بہتر ثابت ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں