تحصیل سانگلہ ہل میں ڈرگ انسپکٹر و مقامی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی ‘ میڈیکل سٹوروں پر منشیات کی شکل میں موت بکنے لگی

منگل 28 جون 2022 14:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں ڈرگ انسپکٹر و مقامی انتظامیہ کی پراسرار خاموشی کے باعث میڈیکل سٹوروں پر منشیات کی شکل میں موت بکنے لگی۔ریلوے اسٹیشن اور کلاک ٹاور چوک نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے ،شہری کلاک ٹاور چوک و ریلوے اسٹیشن سے گزرنے سے بھی کنی کترانے لگے۔ڈرگ انسپکٹر و مقامی انتظامیہ منتھلیاں بٹورنے میں مصروف، نوجوان نسل موت کے دہانے پر پہنچ گئی۔

عوامی سماجی حلقوں کا وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔سانگلہ ہل میں منشیات فروشی کادھندا عروج پر پہنچ گیامتعدد میڈیکل اسٹورز پر نشے کی صورت میں موت بکنے لگی۔انتظامیہ دیکھ جان کر خاموش۔تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں منشیات فروشی کا مکرو دھندا سرعام کیا جارہا ھے۔

(جاری ہے)

حمید نظامی روڈ پر موجود میڈیکل سٹوروں نے شہر بھر میں منشیات فروشی میں اول پوزیشن حاصل کر لی ہے ریلوے اسٹیشن،کلاک ٹاور چوک سمیت دیگر علاقے نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے ہیں24گھنٹے منشیات کے عادی لوگ کھلے آسمان تلے بے خوف و خطر کئی طرح کی منشیات کا استعمال کرنے لگینشہ آور افراد جان لیوا انجیکشن لگانے لگیجن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ ڈرگ انسپکٹر اور متعلقہ انتظامیہ کا عملہ اپنی جیبیں گرم کر کے شہریوں میں موت بانٹنے میں معاون بن چکا ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد بارانتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کروائی گئی مگرانتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہمارے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ رہا ہے ہماری نوجوان نسل بہت تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہو رہی بے سماجی و عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بروقت نوٹس لے کر موت کے اس گھناؤنیکھیل کو بند کروا?یں اور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں