سانگلہ ہل بزرگان دین کی دین اسلام کیلئے خدمات ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ ہیں، پیر فرحت حسن

برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلا نے میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی? نے اہم کردار ادا کیا

جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) آستانہ عالیہ بریلی شریف کراچی سے جگر گوشہ شوکت اسلام پیر محمد فرحت حسن رضا خان رضوی نے کہا ہے کہ بزرگان دین کی دین اسلام کیلئے خدمات ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ ہیں، جن کے فیوض وبرکات اور سرچشمہ ہدایت سے لوگ قیامت تک استفادہ حاصل کرتے رہیں گے، برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلا نے میں حضرت امام احمد رضا بریلوی? نے اہم کردار ادا کیا، آپ نے کفر و شرک کے اندھیروں میں نور اسلام کی شمع روشن کی اور لوگوں کو گمراہی سے نکال کر فلاح اور خیر کے راستے پر گامزن کر دیا،اعلیٰ حضرت کا عقیدہ کوئی نیا نہیں،وہی عقیدہ ہے جو صحابہ کرام،اولیائ اللہ،غوث پاک اور داتا علی ہجویری کا ہے،وہ اللہ بخش ٹاؤن کے دفتر میں منعقدہ خصوصی محفل میں خطاب کر رہے تھے،محفل میں پیر محمد شاہد رضا رضوی،انجمن میلاد مصطفیٰ کے صدر محمد ضیائ المصطفیٰ رضوی،سابق چیئرمین ایم سی شیخ خالد محمود رونقی،حاجی محمد امین حبیبی،شیخ محمد الیاس اور حاجی مرزا محمد نواز سمیت دیگر نے شرکت کی، پیر محمد فرحت حسن رضا خان رضوی نے مزید کہاکہ آج اسلام برگزیدہ ہستیوں کی بدولت زندہ ہے، بزرگان دین نے اپنے عمل وکردار سے انسانیت کی کایا پلٹ دی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اسلام کی حقیقی شمع روش کی عشق رسول اور محبت مصطفی کے چراغ روش کرکے رہتی دنیا تک احسان عظیم کر دیا، انہو ں نے کہاکہ اولیائ اللہ کے آستانے روشنی کے مینار ہیں،محبت رسول ایمان کی میراث ہے، اولیائ اللہ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں، معاشرتی اورمعاشی زوال پذیری اولیا ئے کرام کے پیغامات پر عمل کرنے سے ہی دور ہو سکے گی،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے اپنی مخلوق کی رہنمائی کیلئے پیغمبروں کو اِس دنیا میں بھیجا، پیغمبروں کی آمد کا سلسلہ حضور اکرم پر ختم ہوگیا، آپ کی تعلیمات کو بعدازاں آپ کے صحابہ کرام نے آگے لوگوں تک پہنچایا، صحابہ کرام کے بعد اب یہ سلسلہ اولیا اللہ نے جاری رکھا ہوا ہے اور یہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں