ننکانہ صاحب نامعلوم افراد نے کار کو روکا اور فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40سالہ ساجد اور 35سالہ وقاص کے نام سے ہوئی

جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب مون خان سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد نے کار کو روکا اور فائرنگ کر دی ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز وہاں موجود مقامی پولیس کے حوالے کر دیں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ ساجد اور 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں