سانگلہ ہل ہماری تہذیب کی پوری عمارت ماں کی تعظیم اور اطاعت پر قائم ہے،گلشان اختر

پیر 13 مئی 2024 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سانگلہ ہل انجمن ترقی نسواں کی صدر محترمہ گلشان اختر نے کہا ہے کہ ماں جیسے عظیم رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں،ماں سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے،ماں ایک ایسا رشتہ اور ایک ایسا تعلق جس سے محبت کسی دن کی محتاج نہیں ہے،وہ انجمن ہذاکے زیر اہتمام چلڈرن اکیڈمک سنٹر میں مدرڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں،اس موقعہ پر کرن شہزادی،ضلع کونسل کی سابق رکن ادیبہ شہبازمرزا،صبیحہ افتخارچٹھہ اور شبانہ امدادنے بھی خطاب کیا،محترمہ گلشان اختر نے کہا کہ ہماری تہذیب کی پوری عمارت ماں کی تعظیم اور اطاعت پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

ماں کی دعاؤں سے ہر مشکل کی گھڑی، صعوبت اور مشقت آسان ہو جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، دین، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، ماں وہ عظمت اور نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے،کرن شہزادی نے کہا کہ ماں اولاد کیلئے رہبر، کامیا بی کا زینہ اور نیک خواہشات کا سرچشمہ ہے،ماں جیسی عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جو کچھ کیا جائے وہ کم ہے،ماں کے سامنے شفقت اور انکساری سے جھکے رہنا عزت کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے،ادیبہ شہباز مرزانے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی عزت، احترام، عقیدت، محبت اورتکریم کے لائق ہے، والدین کو محبت کی نگاہ سے دیکھنا قبول حج کے ثواب کے برابر ہے،صبیحہ افتخارنے کہا کہ دین اسلام ماں کیساتھ حسن سلوک اور انکے حقوق کی ادائیگی پر بے پناہ زور دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب کی پوری عمارت ماں کی تعظیم اور اطاعت پر قائم ہے،ماں کی دعاؤں سے ہر مشکل کی گھڑی، صعوبت اور مشقت آسان ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں