آر پی او شیخوپورہ کا ننکانہ صاحب کا دورہ ، سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز اور جینڈر ریسپانسو سیل کا افتتاح کیا

اتوار 26 مئی 2024 17:30

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ کا دورہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز اور جینڈر رسپانسو سیل کا افتتاح کر دیا ۔ آر پی او نے ڈی پی او دفتر ننکانہ میں ڈی پی او صاعد عزیز اور ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی۔

جرائم پر قابو پانے اور جرائم کی صورت حال کے پیش نظر میڈیا اور پولیس کے باہمی تعاون کے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آر پی او شیخوپورہ نے ڈی پی او کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کے لیے تیار کیے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ جینڈر رسپانسو سیل کا افتتاح کیا۔ جینڈر رسپانسو سیل میں وزٹ کے دوران ڈی پی او نے آر پی او کو سیل کے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

آر پی او نے سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشن سٹی ننکانہ کا بھی وزٹ کیا۔ تھانہ کا ملاحظہ کیا اور ریکارڈ رجسٹر پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ دوسری جانب آر پی او اطہر اسماعیل نے اپنے دورے کے دوران سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت ننکانہ کا افتتاح کیا۔ آر پی او نے اپنے دورے کے دوران بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان کا بھی وزٹ کیا اور گوردوارہ جنم استھان میں اپنے سرکاری دورے پر آئے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد، محکمہ اوقاف کے افسران اور سکھ رہنماؤں سے ملاقات کی۔ دوران وزٹ ڈی پی او صاعد عزیز، ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں