سانگلہ ہل و گردو نواح میں فضائی آلودگی بڑھ گئی،بیماریوں میں اضافہ، انتظامیہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ بھیجنے لگے

پیر 13 مئی 2024 12:48

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سانگلہ ہل و گردو نواح میں فضائی ا?لودگی بڑھ گئی،بیماریوں میں اضافہ،انتظامیہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپوٹ بھیجنے لگے ، بھٹوں پر ربڑ، جوتے، شاپر بطور ایندھن جلانے سے دھواں پھیلنے لگا تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی ناقص کارکردگی، فضائی ا?لودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، بیماریوں میں اضافہ ہو گیا۔

شہر میں اینٹوں کے بھٹوں پر ربڑ، چمڑے کے جوتے، شاپر وغیرہ بطور ایندھن استعمال کیا جانے لگا، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ دھان کی فصلوں کے مڈھ بھی جلائے جار ہے ہیں۔مقامی افسران دفتروں تک محدود ہیں، شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔ ضلع ننکانہ کی طرح سانگلہ ہل میں بھی فضائی ا?لودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے، ضلع ننکانہ صاحب ،سانگلہ ہل اور گردونواح میں اینٹوں کے بھٹوں پر ربڑ، چمڑے کے جوتے، شاپر وغیرہ بطور ایندھن استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

رہائشی ا?بادیوں میں کوڑے کرکٹ کو ا?گ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیگر مقامات پر کوڑا کرکٹ اور دھان کے مڈھوں کو ا?گ لگانے سے زہریلا دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے جبکہ شہری مختلف بیماریوں کا شکارہورہے ہیں۔شہریوں نے کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں