سانگلہ ہل زمین کے تنازعے پر7افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق اور ساتھی شدید زخمی ہوگیا

شاہد وغیرہ کو زمین 13 ایکڑ الاٹ ہوئی تھی جس کا دخل بذریعہ تحصیل دار وغیرہ انہوں نے حاصل کیا تھا

منگل 14 مئی 2024 16:07

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) نواحی چک نمبر25سٹھیالی میں کلیم اللہ عرف کلیما، ریحان، مبشر منیر،4کس نامعلوم افراد نے زمین کے تنازعہ پر مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا، بتایا گیا ہے کہ اووڈاں چک کے رہائشی عادل سبحانی، مسعود اور عنائیت میراں اپنے عزیزوں شاہد کو ملنے انکے چک نمبر 25 سٹھیالی آیا ہوا تھا،وہ گذشتہ روز دو پہر کے وقت وہ شاہد کے رقبہ پر موجود تھے اور شاہد وغیرہ درخت کاٹ رہے تھے،اسی دوران ملزمان کلیم اللہ عرف کلیما، ریحا ن، مبشر منیر، ہمراہ 4 کسی نا معلوم مسلح ہائے اسلحہ آگئے اور آتے ہی فائر نگ شروع کر دی ملزم کلیم اللہ عرف کلیما نے اپنی رائفل سے فائر مارا جو مسعود کو چھاتی پر اوپر کی طرف لگا،ملزم ریحان نے اپنی رائفل کا فائر مارا جو مسعود کو چھاتی پر لگا پھر ملزم مبشر نے اپنی رائفل سے فائر مارا جو عنائیت میراں کو بائیں ٹانگ پر گھٹنے سے نیچے لگا،نا معلوم ملزم نے بھی جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کی جو فائر دیواروں اور درختوں وغیرہ پر لگے،عادل سبحانی فوری طور پر مسعود اور عنائیت میراں کو کار میں ڈال کرٹی ایچ کیو ہسپتال لارہاتھا کی مسعود راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، وجہ عناد یہ ہے کہ شاہد وغیرہ کو زمین 13 ایکڑ الاٹ ہوئی تھی جس کا دخل بذریعہ تحصیل دار وغیرہ انہوں نے حاصل کیا تھا ملزمان حاجی فیاض اور عبد الرفع کا کچھ حصہ پر ناجائز قبضہ تھا تو غصہ تھا کہ جگہ کا دخل کیوں حاصل کیا گیا، حاجی فیاض، عبد الرفع، عابد صدیق ولد صدیق نے ملزمان ہائر کر کے وقوعہ کروایا ہے، ملزمان کو وقوعہ کرنے کہ ہارے میں حاجی فیاض، عبد الرفع اور عابد صدیق کو مشور ہ دیتے ہوئے وقوعہ سے کچھ دیر پہلے طارق محمد نے دیکھا اور سنا، تھانہ صدر پولیس نے عا دل سبحانی ولد عاشق حسین چک نمبر 293 رب تحصیل چک جھمرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کردیا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں