سانگلہ ہل گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں کی طلباء کونسل کے انتخابات مکمل

عبدالمتین صدر،انیب الرحمن نائب صدر،محمد حیدر علی جنرل سیکرٹری اور امیر حمزہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے

جمعہ 17 مئی 2024 13:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) گور نمنٹ ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں میں طلبا کونسل کے انتخابات مکمل ہوگئے،عبدالمتین صدر،انیب الرحمن نائب صدر،محمد حیدر علی جنرل سیکرٹری اور امیر حمزہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے،الیکشن کمشنر کے فرائض میاں مقصود احمد،پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض حلیم ندیم قیصر،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض طارق محمودبلوچ،محمد عرفان اقبال،راشدہ رحمن،عائشہ منیراور الیکشن ٹربیونل کے فرائض محمد ساجد شفیق نے سرانجام دئیے،4 عہدوں کیلئی12امیدوار وں نے حصہ لیا، صدر عبدالمتین نی61،مدمقابل علی حسین نی44،نائب صدر انیب الرحمن نے 59،مدمقابل محمد زوہیب نی38،جنرل سیکرٹری محمد حیدر علی نے 70،مد مقا بل امجد علی نے 44،فنانس سیکرٹری امیر حمزہ نے 78اور اور مد مقابل عبداللہ ندیم نی62ووٹ حاصل کئے،الیکشن میں 141 ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو فیصلہ سازی،مشاورت، انتظامی معاملات پر دسترس، جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کیلئے سٹوڈ نٹ کونسلوں کے انتخابات منعقد کئے گئے ہیں، طلبا کونسل کے انتخابات سے طلبائ و طالبات میں فیصلہ سازی اور جمہوری رویوں کو فروغ ملے گا،ان کونسلز کے قیام کا مقصد تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ، اسپورٹس میں اضافہ،تقریری، تحریری، مضمون نویسی مقابلوں کا فروغ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں