سانگلہ ہل گورنمنٹ گرلز ٹیکنیکل ہائی سکول میں طالبہ کونسل کے انتخابات

جویریہ سکندر صدر، فریال گوہر نائب صدر، سنینہ سرفراز جنرل سیکرٹری، حجاب یاسر فنانس سیکرٹری منتخب

ہفتہ 18 مئی 2024 15:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) گورنمنٹ گرلز ٹیکنیکل ہائی سکول میں طالبہ کونسل کے انتخابات مکمل ہوگئے،صدر کی امیدوار جویریہ سکندر 289 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئی، نائب صدر کیلئے فریال گوہرنے 265، جنرل سیکرٹری کیلئے سنینہ سرفرازنے 279 اور فنانس سیکرٹری کیلئے حجاب یاسرنے 367 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، کامیاب امیدواران کے اعزاز میں تقریب حلف برداری کا انعقاد بھی کیا گیا، اس موقعہ پر سکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ عاصمہ حنیف نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جوطالبات کونسل کی نمائندگان ہیں ملک وقوم کی ترقی میں دیگر تمام طالبات کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کریں، الیکشن سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو گی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں