ملکہ ترنم نور جہاں کی22ویں برسی23دسمبر کو منائی جائے گی

منگل 19 دسمبر 2023 12:45

ملکہ ترنم نور جہاں کی22ویں برسی23دسمبر کو منائی جائے گی
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 22 ویں برسی23دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں گے میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملک ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے گی مشہور فلمی وغیر فلمی گیت نشر کیے جائیں گے۔

ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926ئ کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں انہوں نے سٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کاآغاز کیا۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے، انہوں نے 1965ئ کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000ئ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیںان کی عمر 74برس تھی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں