فواد خان نے مقبولیت میں بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:40

فواد خان نے مقبولیت میں بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء)بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان ہدایتکار کرن جوہر کے مشہور شو’’کافی ود کرن ‘‘کے پانچویں سیزن میں پہلے مہمان بنیں گے۔بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر کا چھوٹی پردہ اسکرین پر’’ شوکافی ود کرن ‘‘کافی مقبول ہے جس میں کئی بڑے بڑے اداکار و ہدایتکاراپنی زندگی اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق انکشافات کرتے ہیں جب کہ کرن جوہر کے شو کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے جس کی پہلی قسط میں مہمان کے طور پر شرکت کے لیے شاہ رخ خان اورسلمان خان کا نام لیا جارہا تھا لیکن اب پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم نگری کے حکمران خانز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے مشہور شو’’کافی ود کرن ‘‘کے 5 ویں سیزن کی پہلی قسط میں شرکت کے لیے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی جگہ قرعہ فال پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کے نام نکلا ہے جس کے بعد وہ شو کے پہلے مہمان بنیں گے۔

(جاری ہے)

فواد خان کی شو کے پہلے مہمان بننے کی خبر کے بعد پاکستانی چارمنگ ہیرو کو فلم نگری کے حکمران خانز کے لیے خطرے کا الارم قرار دیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ فواد خان نے کرن جوہرکی فلموں کپور اینڈ سنزاور اے دل ہے مشکل میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں