خاتون نے ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

اتوار 12 مئی 2024 21:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) خاتون نے ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاں ظفر وال روڈ پر نواحی گاں چک حکیم کی رہائشی خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو اہلکار اسے ہسپتال منتقل کرنے لگے تو اس دوران خاتون کی طبیعت مزید سیریس ہو گئی جس پر مریضہ کو ریسکیو ایمبولینس میں شفٹ کرنے کے بعد ریسکیو سٹاف نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کو صحیح سلامت گاڑی میں ڈلیور کیا اور بچے اور والدہ کو موقع پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد واپس گھر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں